خرید لیتے ہیں کچھ لوگ!

کبھی کبھی ایک لمحہ کافی ہوتا ہے جو زندگی بدل دیتا ہے۔ سننا بہت بار مگر خود اس کا احساس تب ہوا جب حققیت میں ہوتا دیکھا۔محسوس کیا۔
چائے کے وفقہ میں سی آ ر او کہتی تھی کہ میم آپ کو سانپ پالنے کا شوق ہے۔ وہ ایسا اس لیے کہتی ہے کہ میں میرے موبائل سے اچھے برے سلوک کے لوگ تا حیات ساتھ رکتی ہوں مگر مشکل وقت۔ بہت خوبصورت ہوتا ہے یہ مشکل وقت حالانکہ اللّٰہ بچائے۔مگر آپ کو اپنے پرائے کی پہچان کرا دیتا ہے۔
سال قبل والد صاحب کو ہاٹ اٹیک ہوا۔ اس رات میں نے بڑے بے ربط فون کیے۔ ایسے لوگ بھی جو دور دراز تھے مگر بے چینی بے سکونی کیا کیا کروا رہی تھی۔ رات کیسی گزری کیا بتاوں، کیا گزرتی ہے جب سانسس روکتی ہے ، جب کسی اپنے کی دھڑکن روکتی ہے۔ سات دن وہاں رہے اور ان سات دن میں وہ لوگ جنکے آگلے دن فون بھی نہیں آئے کہ ۔۔۔(کیا بننا), وہ لڑکی جو روز بیرونے ملک سے فون کرتی (حالانکہ اتنے اچھے تعلقات نہ تھے) مگر میرا حوصلہ بڑھاتی رہی۔ وہ لوگ جو جانتے تھے کہ اس نے صبح سے کچھ نہیں کھایا ہوگا ( پوچھتے کہ کچھ کھایا اور پھر میرے کہنے پر کہ جی کھایا ہے اس کے باوجود لے کر آتے) یہ سب برابر تو نہیں ہوسکتے
اس دن احساس ہوا کہ کتنے قیمتی ہوتے ہیں وہ لوگ جو آپ کی پرواہ کرتے ہیں۔ جن کو آپ کا درد محسوس ہوتا ہے ۔جو آپ کا مشکل میں ساتھ دیتے ہیں۔  سچ کہوں تو خرید لیتے ہے انسان کو ، احساس دلاتے ہیں کہ ہم سب انسان ہے اور ہم ٹوٹتے ہیں کمزور پڑتے ہیں اس وقت جو لوگ سمیٹ لیں وہ زندگی کا حاصل ہوتے ہیں۔ اپنی زندگی کے محسن پہچانے اور کوشش کرے کہ لوگوں کی بھیڑ میں ان کو کھو نہ دیں کیونکہ درد میں یہی سنبھالے گے۔ سب کا دل رکھے اچھے سے پیش آ ے مگر فرق یاد رکھے۔
اللّٰہ آپ سب کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔امین

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

درد ‏کی ‏آذانDard ‎ki ‎Azan

خاندان ‏کی ‏پہچان