Posts

Showing posts from February, 2021

مکافات عمل

کیا ہی خوبصورت اور سکون دینے والی چیز ہے مکافات عمل۔ تم جتنے بھی چالباز، مکار بن جاؤ۔ جتنا مرضی ہیرپھیر کر لو منہ کی کھانی پڑے گئ۔ آج کسی کا گھر اجاڑ کر تم شائد اپنا گھر بھر بھی لوں مگر ۔۔۔ حساب تو دینا ہے۔ ایسے کتنے لوگ ہیں جو اپنی دولت لٹا دیتے ہیں کہ صحت مل جاۓ، اولاد بچ جاۓ مگر بے سود! انصاف کے کٹہرے میں فیصلہ ہو گیا۔تمیہں اتنا درد اٹھانا ہوگا جتنا بنتا ہے۔  یہ ایسی چکی ہے کہ جس میں بڑے بڑے پس جاتے ہے اور چھوٹی چھوٹی خطا یا نیکی بھی پلٹتی ہیں۔ جس نے جب اپنا فیصلہ اللّٰہ کے سپرد کر دیا ،سامنے والا گیا۔ حشر کے دن سے پہلے بھی ہوتی ہیں برپا قیامتیں۔ اللّٰہ مظلوم کو تنہا نہیں چھوڑتا۔ اطمینان رکھیں بچ کر نکلنا ممکن۔ نہیں۔ کسی کا مال کھاۓ گیں تو بچے گا آپ کا بھی نہیں۔ کسی کو دھوکہ دے کر خود کو ہوشیار سمجھنے والے کا اختتام دھوکہ ہے۔ جیسا کروں گے ویسا بھروگے اسی کا نعرہ ہے۔ یہ سب پلٹا دیتا ہے۔  اکثر جب نوجواں نسل بزرگوں سے بدتمیزی کرتی ہے تو میں ان بچوں سے کہتی ہوں کہ اتنا ہی برا سلوک کرنا جتنا تم اپنی دفعہ برداشت کر سکوں۔ میں نے اچھوں اچھوں کے رنگ اڈرتے دیکھے ہیں۔ خود کی دی ہوئی ت...